Taasir Urdu News Network | Ranchi (Jharkhand) on 02-March-2021
رانچی: وزیر اعلی ہیمنت سورین سے رانچی پریس کلب کے وفد نے جھارکھنڈ اسمبلی واقع وزیر اعلی کے چیمبر میں ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعلیٰ کو پریس کلب کے مسائل اور لاعلاج بیماریوں میں مبتلا صحافیوں کی پریشانیوں سے آگاہ کرایا ۔ وفد نے وزیراعلیٰ سے صحافیوں کو میڈیکلیم اور انشورنس کی سہولیات کی فراہمی کی درخواست کی ۔ اسی دوران وفد نے وزیر اعلی سے پریس کلب کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دینے کی اپیل کی ۔ اس پر وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے تئیں فکر مند ہے۔ حکومت ان کے مطالبات پر غور کرے گی۔ وفد میں پریس کلب کے جوائنٹ سکریٹری مسٹرجاوید اختر ، مسٹرسنیل کمار سنگھ ، ایگزیکٹو ممبر مسٹر پردیپ سنگھ ، پریس کلب کے سابق خزانچی مسٹر سنیل چودھری ، مسٹر ستیادیو یادو و دیگر افراد شامل تھے۔