اردو ٹیچر یونین کے نمائندہ وفد نے وزیر اعلیٰ سے کی ملاقات

تاثیر اردو نیوز نیٹ ورک

محمد وسیم اکرم، رانچی

رانچی: وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین سے بدھ کو اسمبلی واقع وزیر اعلیٰ روم میں وزیر عالگیر عالم کی قیادت میں جھارکھنڈ ریاست اردو ٹیچر یونین کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ انھوںنے وزیر اعلیٰ کو اردو اساتذہ سے جڑے مسائل سے روبرو کرایا۔ نمائندہ وفد نے سرکاری پلس ٹو اسکولوں میں اردو یونٹ کھولنے کیلئے پہل کرنے کی بھی اپیل کی۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کرنے والے نمائندہ وفد میں یونین کے صدر شریف حسن ، جنرل سکریٹری امین احمد اور رانچی ضلع سکرٹری ریحان اخترشامل ہیں۔