آتش زدگی میں 90 ہزار نقد سمیت ہزاروں کی املاک جل کر راکھ

Taasir  Urdu  News  Network  |  Siwan  (Bihar)   on  03-March-2021

سیوان: ایم ایچ نگر تھانہ کے بلیتھری گاؤں میں گذشتہ رات تین گھروں میں ہوئی آتش زدگی میں 90 ہزار نقد سمیت ہزاروں کے املاک جل کر راکھ ہو گئی۔ بلیتھری باشندہ سنیچری دیوی۔ شوہر شرون یادو، لیلاوتی دیوی، شوہر طوفانی یادو اور سندھو دیوی، کا گھر جل کر راکھ ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سوموار کی شام چولہے پر کھانا بنایا جا رہا تھا تبھی چولہا سے نکلی چنگاری نے مکان کو اپنے آغوش میں لے لیا۔ مقامی لوگ آگ پر قابو پانے کے لئے کوشش کر رہے تھے تب تک گھر جل کر راکھ ہو گئے۔ اس آتش زدگی میں سنیچری دیوی کے پچاس ہزار نقد سمیت کپڑا، اناج، برتن وغیرہ جل کر راکھ ہو گیا۔ دوسرا واقعہ لیلاوتی دیوی کے گھر میں 40 ہزار نقد سمیت 5 کوئنٹل گیہوں 3 کوئنٹل چاول جل کر راکھ ہو گیا۔ اسی طرح سندھو دیوی کا گھر بھی جل کر راکھ ہو گیا۔ آر جے ڈی کے بلاک صدر شارق امام نے آتش زدگی متاثرین کے لئے مالی امداد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی سرکل افسر پربھات کمار موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کی اور کہا کہ جو بھی سرکاری معاوضہ ہوگا وہ دیا جائے گا۔