ایم پی نے کوویڈ ویکسین کی دوسری خوراک لی

تاثیر اردو نیوز نیٹ ورک
راشد ایاز

ہزاریباغ  : ۔ رکن پارلیمنٹ جینت سنہا نے بدھ کے روز شیخ بھکاری میڈیکل کالج اسپتال میں کوڈ ویکسین کی دوسری خوراک لی۔ اس دوران وہ ڈاکٹر سے مشورہ کرنے پر آدھے گھنٹے تک وہیں رکے۔رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ویکسی نیشن کے بعد وہ خیریت سے ہیں۔ انہیں کوئی تکلیف نہیں ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کوویڈ ویکسین جلد سے جلدلینے کی اپیل کی ۔ یہ بھی کہا کہ 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگانے کا کام شروع ہوچکا ہے۔ جلد از جلد مختلف پرائمری ہیلتھ سنٹرز میں یا مہم کے دوران ویکسین لینے سے کورونا کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔