بس کی زد میں آنے سےبائیک سوار کی موت

Taasir  Urdu  News  Network  |  Betiya  (Bihar)   on  03-March-2021

بتیا:  لوریا بتیا مین روڈ پر پر نماسی رام کے پٹرول پمپ کے پاس بتیا سے آرہی جے ماتا دی بس کے زد میں آنے سے موٹر سائیکل سوار بکائو ساہ ولد تر بھون ساہ گائوں تر بھونی تھانہ بھیرو گنج شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ راہ گیروں نے زخمی بکائوساہ کو ابتدائی علاج کیلئے پی ایچ سی لوریا میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی علاج کر بہتر علاج کیلئے انہیں بتیا ریفر کر دیا ۔ بتیا لے جانے کے دوران منو ا پل کے پاس ہی بکائو ساہ کی موت ہو گئی ۔ لواحقین نے بتایا کہ بکائو ساہ کے ایک لڑکا اور چار لڑکی ہیں ۔ اس حادثہ سے خاندان کے لوگ کافی صدمہ میں ہیں ۔