تعلیم کے بغیر انسان کسی بھی موڑ پر کامیاب نہیں ہوسکتا ہے: محبوب عالم

Taasir  Urdu  News  Network  |  East Champaran  (Bihar)   on  01-March-2021

مشرقی چمپارن: تعلیم انسان کی کامیابی و کامرانی کی کنجی ہے حدیث پاک میں علم کو نور کہا گیا ہے تعیلم کے بغیر انسان کسی بھی موڑ پر قطعا کامیاب نہیں ہوسکتا ہے مذکورہ باتیں مدرسہ اسلامیہ کلیان پور کے پرنسپل مانا محبوب عالم رضوی نے کہی اور مزید بتایا کہ وسطانیہ امتحان نہایت پرامن ماحول میں لیا جارہا ہے اور حکومتی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے امتحان مرکز میں داخلہ سے پہلے سینیٹائزیشن اور تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے ساتھ ہی ماسک کا استعمال اور سوشل ڈسٹنسنگ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔جبکہ مدرسہ کے سکریٹری ایڈوکیٹ اصغر علی نے کہا کہ تعلیم انسان کے لیے نہایت قیمتی دولت ہے تعلیم کے ذریعے ہی انسان کامیابی و کامرانی کے منازل طے کرتا ہے دینی تعلیم کی وجہ سے انسان مہذب و اخلاق مند ہوتا ہے بغیر دینی تعلیم کے انسان کے انسان کے اندر انسانیت نہیں آسکتی ہے اسی وجہ سے ہمارے اکابرین نے مدارس اسلامیہ کی بنیاد ڈالی تاکہ ہمارے بچے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیمات سے بھی آراستہ و پیراستہ ہوسکیں ۔جبکہ ناظم امتحانات مولانا منظور عالم کلیان پوری نے بتایا کہ مدارس اسلامیہ ہی ہماری تہذیب و تمدن کے پاسبان ہیں اور ان کا نصاب تعلیم بہت بہتر ہے طلباء و طالبات کو محنت کرنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ کسی بھی میدان میں ناکامی کا منہ نہیں دیکھنا پڑے اس موقع سے محبوب عالم,مولانا جمیل اختر,مولانا صابر رضا,قاری نصب العین,مولانا اطہر علی,محمد طیب علی,قاری شمیم رضا,نجم الہدیٰ سمیت دیگر اساتذہ موجود تھے