جتوار پور میں دہشت پھیلانے کے لئے ہوئی جمکر فائرنگ،زندہ بم برآمد

Taasir  Urdu  News  Network  |  Samastipur  (Bihar)   on  02-March-2021

سمستی پور: شہر سے متصل مفصل تھانہ حلقہ کے جتوار پور کنہیا چوک کے نزدیک کل رات دہشت پیدا کرنے کے لئے نامعلوم بدمعاشوں نے جمکر فائرنگ کی اور بم دھماکہ کیا جس سے پورے علاقے میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ملی جانکاری کے مطابق کل دیر رات بدمعاشوں نے کنہیا چوک کے نزدیک دہشت پیدا کرنے کے لئے قریب بارہ راؤنڈ فائرنگ کی اور تین چار بم دھماکے بھی کئے حالانکہ اس سے کسی کی جانی نقصان نہیں ہوئی البتہ پورے علاقے میں دہشت پیدا ہوگیا اور لوگ اپنے گھروں میں مقید ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ جائے واردات کے نزدیک ایک زندہ بم بھی ملا ہے۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانہ کی پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی مفصل تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے بم کو ناکارہ بنایا پھر اسے ضبط کر تھانہ لے گئی۔بتایا جاتا ہے کہ جتوار پور کے کنہیا چوک کے نزدیک زمینی تنازعہ کو لیکر جمکر مار پیٹ ہوئی تھی جس میں ایک خاندان کے دو افراد سمیت پانچ لوگوں کے خلاف تھانہ میں معاملہ درج کرایا تھا۔زمجھا جاتا ہے کہ اسی واقعہ کے لیکر کل رات کچھ لوگوں نے دہشت پیدا کرنے کے لئے گولیاں چلائی اور بم دھماکے کئے۔