جرائم پیشوں نے دن دہاڑے یو کو بینک کو لوٹا

Taasir  Urdu  News  Network  |  Begusarai  (Bihar)   on  03-March-2021

بیگوسرائے:  شہر میں دن دہاڑے تین بائیک پر سوار بدمعاشوں نے یوکو بینگ سے تقریباً 6 لاکھ سے زیادہ رقم کی لوٹ کی ہے۔ پورا معاملہ چیریا بریار پور تھانہ حلقہ کے آکو پور یوکو بینک کا ہے۔ تین بائیک پر سوار ہو کر 6 کی تعداد میں بدمعاشوں نے بینک میں داخل ہو کر لوٹ واردات کو انجام دیا ہے۔ چیریا بریارپور تھانہ کی پولس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ بیگوسرائے ایس پی اوکاش کمار خود حادثہ کا جائزہ لینے بینک پہنچے۔ ایس پی نے بتایا کہ 4 کی تعداد میں بدمعاش بینک میں داخل ہوئے اور ایک بدمعاش بینک کے باہر گاڑی پر تھے۔ تقریباً 12 بجے اس واقعہ کو انجام دیا گیا ہے۔ لوٹ واردات کے دوران بینک میں افرا تفری کا ماحول قائم ہو گیا۔ اسلحہ سے لیس بدمعاشوں نے بینک صارفین پر بندوق تان دیا ۔ بدمعاشوں نے باری باری سے لوٹ واردات کو انجام دیا۔ پورا واقعہ سی سی ٹیوی کیمرے کے اندر قید ہو گیا ہے۔ پولس لوگوں کی پہچان میں لگ گئی ہے۔ پولس نے کہا ہے کہ اس واردات کا جلد ہی انکشاف کیا جائے گا۔