زمینی تنازع کے سبب ہوئی مار پیٹ میں 1 کی موت، 2 زخمی

Taasir  Urdu  News  Network  |  Bihar Sharif  (Bihar)   on  01-March-2021

بہارشریف: بہار تھانہ علاقہ کے جھینگ نگر محکہ میں بدمعاشوں نے لاٹھی اور راڈ سے پیٹ کر ایل آئی سی کے ڈبلپمنٹ افسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا دیا اور ان کے بھائی ایل آئی سی کے اسسٹنٹ منیجر کو بری طرح زخمی کر دیا۔ دراصل یہ پورا معاملہ زمینی تنازعہ سے جڑا ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پروین کرشن کو پانچ کٹھا زمن ہے جس پر دبنگوں نے قبضہ کر لیا تھا اور کورٹ کا فیصلہ ان کی جانب آنے کے بعد تینوں بھائی جے سی بی مشین لے کر زمین میں پارکنگ بنا رہے تھے اسی وقت لوجپا کے نگر صدر چھوٹے لال یادو دیگر ساتھی کے ساتھ پہنچے اور تینوں کے اوپر حملہ کر دیا۔ سبھی زخمیوں کو بہارشریف صدر اسپتال لایا گیا جہاں دونوں کا علاج جاری ہے جبکہ مہلوک کا پوسٹ مارٹم کرا کر ڈی ایس پی تفتیش میں لگ گئی ہے۔