سڑک حادثے میں بائک سوار نوجوان کی دردناک موت

Taasir  Urdu  News  Network  |  Samastipur   (Bihar)   on  01-March-2021

سمستی پور: بیتھان تھانہ حلقہ کے مرلی و سہما گاؤں کے درمیان گڑھ پورا ۔سکھوا اہم شاہراہ پر 81 نمبر زیر تعمیر پل کے نزدیک بائک سوار ایک نوجوان کی سڑک حادثے میں دردناک موت ہوگئی۔وہ اپنے بھائی کی ہونے والی شادی کو لیکر اپنی بہن کو لانے اسکے سسرال جا رہا تھا تبھی مذکورہ مقام پر یہ واقعہ پیش آیا۔مہلوک نوجوان کی پہنچان سکھوا گاؤں باشندہ رام اوتار کے لڑکے سونو کمار(18) کے طور پر کی گئی ہے۔واقعہ کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ مہلوک بھائی کی شادی کے موقع پر اپنی بہن کو لانے اسکے سسرال جا رہا تھا تبھی مذکورہ مقام پر واقع پل کے نکلے چھر سے اسکا بائک ٹکرا گیا جس سے وہ بائک سمیت گڑ گیا اور سر میں شدید چوٹ لگنے کے سبب اسکی موقع پر ہی موت ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی چھان بین کی ساتھ ہی اسکی جانکاری مہلوک نوجوان کے اہل خانہ کو دی۔مہلوک کے گھر اطلاع پہنچتے ہی شادی کا گھر ماتم کدہ ہوگیا ۔بتایا جاتا ہے کہ مہلوک کے والد کی بھی موت ایک سال قبل سڑک حادثے میں ہوگئی تھی۔بعد میں پولیس نے مہلوک کی لاش کو اپنے قبضے میں کر پوسٹ مارٹم کے لئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا۔