محمداظہرالدین نے بھی حیدرآباد میں آئی پی ایل میچوں کے انعقاد کی حمایت کی

Taasir  Urdu  News  Network  |  Hyderabad  (India)   on  01-March-2021

حیدرآباد: حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کے صدر اور سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہرالدین نے اس سیزن میں حیدرآباد میں ہونے والے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میچوں کے انعقاد کی حمایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ شہر اس ٹی 20 ٹورنامنٹ کے میزبان مقامات میں شامل نہیں ہے۔اظہرالدین نے تلنگانہ کے وزیر اور رحکمراں ٹی آر ایس کے قائم مقام صدر کے ٹی راما راؤ کی بی سی سی آئی اور آئی پی ایل سے حیدرآباد کو ایک میزبان مقام کے طور پر شامل کرنے کی درخواست کی حمایت کی ہے۔اظہر نے ٹویٹ کیا کہ میں کے ٹی راما راؤ کی اپیل کی بھر پور حمایت کرتا ہوں۔ حیدرآباد بی سی سی آئی کی ہدایت کے مطابق آئی پی ایل کے انعقاد اور بائیو سیکورماحول بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) آئی پی ایل ایونٹ کے پانچ مقامات پر غور کر رہا ہے۔ ٹورنامنٹ اپریل کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔