مدر ٹریسا فائونڈیشن کے زیر اہتمام مفت آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد

Taasir  Urdu  News  Network  |  Jamshedpur  (Jharkhand)   on  02-March-2021

جمشید پور : مدر ٹریسا انٹر نیشنل فائونڈیشن کے بینر تلے جواہر نگر روڈ نمبر نو شہید چوک کے پاس ایک روزہ مفت آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر مہمان خصوصی مانگو کے انسپکٹر وجے کمار موج د تھے ۔ ادارے کے لوگوں نے انہیں گلدستہ دے کر استقبال کیا ۔اس موقع پر ریاض خاں نے اپنے خطاب میںکہا کے مدر ٹریسا انتر نیشنل فائونڈیشن ایک سماجی ادارا ہے اس میں ہر فرقہ کے لوگ ادارے سے جڑے ہوئے ہیںیہ ادارہ مہم اور بے سہارہ لوگوں کے لئے کام کرتا ہے ۔ اس کیمپ میں آج 90 لوگوں نے اپنے آنکھ کی جانچ کر وائی جس میں پانچ لوگوں کو موتیا بند کی شکایت پائی گئی ، ان تمام کا آپریشن پور نیما نترالیہ میں کیا جائے گا ۔ جو کہ آپریشن سے لیکر رہنا ، کھانا ، پینا ، مفت ہو گا ، مہمان خصوصی نے اس موقع پر اپنے خطا ب میںکہا کے ادارا بہت ہی اچھا کام کر رہا ہے ، انتظامیہ کا پورا تعائون ادارے کے ساتھ ہمیشہ رہے گا ، اس کے تمام ممبران سلجھا ہوئے ہیں اور اچھا کام کر ہے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کے نشہ خوری کے خلاف بھی تحریک چلانی چاہئے ۔ آج کے پروگرام میں محمد نوشاد، محمد خورشید عالم نے خاص کر ٹرسٹی کے محمد پرویز ، انوارالحق ، مطلوب انور خاں ، محمد شارق ، وار ڈ کانسلر انعام الحق ، محمد ساجد ، شاہد اقبال ، شفیع احمد خاں محمد شاکر خاں ، للو بھائی ، محمد آفتا ب ، جلال خاں ، محمد یاسین ، محمد یوسف ، خاں سمیت سیکڑوں لوگ موجود تھے ۔