وزیراعلیٰ نتیش کمارنے لگوایا کورونا کا ٹیکہ

Taasir  Urdu  News  Network  |  Patna  (Bihar)   on  01-March-2021

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کوروناکی ویکسینیشن کے تیسرے مرحلے کی شروعات پیر کو خود ٹیکہ لیکر کیا۔ انہوں نے پٹنہ کے اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں کورونا کی ویکسین لگوائی۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا آج 70 واں سالگرہ بھی ہے۔ کورونا ویکسین لینے کے بعد وزیر اعلی نصف گھنٹے تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی کے ساتھ ریاستی وزیر صحت منگل پانڈے اور وجے کمار چودھری نے بھی کورونا کا ٹیکہ لیا۔ تیسرے مرحلہ میں 60 سال اور اس سے اوپر کے لوگوں کو ٹیکہ لگوانا ہے۔ بہار کے تمام شہریوں کو کورونا ویکسین مفت دی جائے گی۔ ریاستی حکومت نجی اسپتالوں میں ویکسین لینے کے لئے وصول کی جانے والی فیس ادا کرے گی ۔اس کا مقصد ریاست میں 60 سال سے زیادہ عمر کے تقریبا01.1 کروڑ شہریوں کو ٹیکہ دینے کا ہدف ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ تمام شہریوں کو کورونا ویکسین ضرور لینی چاہئے۔ انہوں نے صحافیوں کو ٹیکہ لینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو کئی مقامات پر جانا ہوتا ہے اس لئے ان کی حفاظت بھی ضروری ہے۔