وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا ویکسین لگوائی

Taasir  Urdu  News  Network  |  New Delhi  (India)   on  01-March-2021

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی کے ایمس میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی۔ انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کو کورونا آزاد بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ `ہمارے ڈاکٹروں اور سائنس دانوں نے بہت کم وقت میں کورونا کے خلاف عالمی لڑائی کو مستحکم کرنے کے لئے کام کیا ہے۔ آئیے مل کر ہم ہندوستان سے کورونا کو آزاد کروانے میں اپنا حصہ ادا کریں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ تیسرے مرحلے کی کورونا ٹیکہ کاریمہم پیر یعنی آج سے شروع ہوگئی ہے۔ ساٹھ سال سے زیادہ عمر کے افراد اور 49-59 سال کی عمر کے لوگوں کو جو شدید بیماریوں میں مبتلا ہیں ان کی پیر سے ٹیکہ کاری شروع ہوگی۔