کانگریسی لیڈر زیبا خاں نے کسانوں کی حمایت میں اپنے آپ کو وقف کر دیا

Taasir  Urdu  News  Network  |  Jamshedpur  (Jharkhand)   on  02-March-2021

جمشید پور : جمشید پور کی خاتوں کانگریسی لیڈر زیبا خاں جو ان دنوں کسان تحریک کی حمایت میں خیمہ زن ہیں ، کہا کے جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے ، اور جمہوریت دم توڑ رہی ہے،بھاجپا کے دور حکومت میں نا عوام محفوظ ہیں ، اور نہ کسان بلکہ پورے ملک کی حالت چرمرا گئی ہے ۔ طلبا کے مستقبل سے بھی کھلواڑ کیا جا رہا ہے ۔ اب یہ ملک غریب عوام کے ہاتھوں سے نکل کر سرمایہ داروں کے ہاتھوں فروخت ہو چکا ہے ، صورت حال یہی رہی تو ملک میں کسی وقت بھی سماجی انقلاب آ سکتا ہے ۔ وہ پنجاب کے سرحدی علاقوں میں کسانوں کی حمایت میں بو ل رہی تھی ۔ انہوں نے مختلف چینلوں سے جس طرح کسانوں کی حمایت میں کھل کر آواز بلند کی ہے ، اس سے ان کی شہرت ہی میں نہیںبلکہ جمشید پور کا بھی نام روشن ہوا ہے ، اور خواتین کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ، کہ ا نکے درمیا ن کوئی خاتوں لیڈر ہیں ، جو ان کی رہ نمائی کر رہی ہیں ، طلبا و طالبات میںبھی ان کے سرگرم عمل ہونے سے انہیں تقویت ملی ہے ، اور سیکولر جماعتوں کو بھی جو اس میدان کارزار میں سرگرم عمل ہے ،اور جمہوری عمل سے آئین کی پاسداری میں جٹ گئے ہیں اور آمریت کے خلاف تحریک چلا رکھی ہے ، اللہ تعالیٰ زیبا خاں جیسی خاتون لیڈر مزید پیدا کرئیں تاکہ اجتماعیت کے ذریعہ خواتین کے بھی بنیادی حقوق بحال ہو ، جو ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے ۔