راجستھان میں اجتماعی خودکشی

شادی شدہ بیٹی کے ساتھ زہر کھا کر والد نے گنوائی جان
بیکانیرجے پور ، 28مارچ ( آ ئی این ایس انڈیا )
بیکانیر کے علاقے دھوبی تلائی میں اتوار کی صبح کافی خوفناک تھی۔ یہاں ایک باپ اور شادی شدہ بیٹی نے زہرکھاکر جان گنوادی ۔ اسی دوران 32 سالہ دوسری بیٹی نے بھی ہاتھ کی نس کاٹ کر خودکشی کی کوشش کی، اس کی حالت تشویشناک ہے۔اسے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ گھر والوں نے ایسا کیوں کیا؟ یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔ گھر سے کوئی سوسائڈ نوٹ بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔ پولیس خود کشی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق دھوبی تلائی میں رہنے والے شوکت نے اپنی بیٹی جونیا (35) کے ساتھ زہر کھالیا، جس کی وجہ سے دونوں کی موت ہوگئی۔ اسی وقت ، دوسری بیٹی ببلی نے اپنے ہاتھ کی شہ رگ کاٹ لی تھی۔ اسے تشویشناک حالت میں پی بی ایم اسپتال کے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔متعلقہ پولیس اسٹیشن حکام نے بتایا کہ اتوار کی صبح پولیس کو شوکت اور اس کے اہل خانہ کی خودکشی کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ گھر میں شوکت اور اس کی بیٹی کی لاش پڑی تھی ، جبکہ دوسری بیٹی کے ہاتھ سے خون بہہ رہا تھا۔ اس نے اپنے ہاتھ کی نس کاٹ لی تھی ۔ اسے تشویشناک حالت میں ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ شوکت جس نے خودکشی کی تھی ،اس پر اپنی اہلیہ کے قتل کا الزام تھا ۔ وہ ایک طویل عرصے سے جیل میں تھا اور کچھ عرصہ پہلے ہی آیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے بیٹوں کے گھر میں رہنے اور اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کی وجہ سے ان پر دباو¿ تھا۔پولیس نے بتایا کہ دونوں بیٹیوں کی شادی ہوئی تھی۔ البتہ علاقہ مکینوں کا کہناہے کہ یہ قدم کسی نہ کسی خاندانی تنازعہ کی وجہ سے اٹھایا گیا ہو گا، تاہم پولیس کو زخمی لڑکی کے صحت یاب ہونے کا انتظار ہے ، زندہ بچ جانے والی دوسری لڑکی ہی اصل واقعہ کا انکشاف کرسکتی ہے ۔
رانچی:ہولی کے موقع پر پولیس کرونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرائے گی
رانچی ، 28مارچ ( آ ئی این ایس انڈیا )
ہولی اور شب برات کی تعطیل کے پیش نظر پولیس بند بینکوں اور زیورات کی دکانوں پر نگرانی کررہی ہے ۔ ایس ایس پی سریندر کمار جھا نے تمام ماتحت انچارج کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے علاقے میں پی سی آر اور پیٹرلینگ گاڑیوں کو الرٹ پر رکھیں تاکہ بند بینکوں اور زیورات کی دکانوں کو خصوصی نگاہ میں رکھا جاسکے۔ مشتبہ افرادکی سخت تفتیش کا بھی حکم دیا ہے۔ سکیورٹی کے لئے 10 ڈی ایس پیز ، 30 انسپکٹر اور 1500 جوانوں کو بھی ہولی اور شب برات کے مناسب سے تعینات کیا گیا ہے۔ایس ایس پی نے تمام پولیس اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے علاقے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے جاری کردہ کرونا رہنما اصولوں پر عمل کرائیں۔ اگر کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تو کارروائی کی جائے گی۔ حکام نے فلیگ مارچ کے دو ران واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنے گھر میں سادگی کے ساتھ تہوار منائیں۔ ہیلی کا تہوار منانے کے لئے کرونا ہدایت پر عمل کریں۔اس بار پولیس نے شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف لگا م لگانے کی سخت تیاری کرلی ہے۔ جو لوگ نشے میں ڈرائیونگ کرتے پکڑے جاتے ہیں ان کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی ضبط کرلی جائے گی۔