Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

جھارکھنڈ

13.5 کلو افیم اور ایک کوئنٹل ڈوڈا برآمد ، ایک گرفتار

Written by Taasir Newspaper

تاثیر اردو نیوز نیٹ ورک
راشد ایاز

کھونٹی:  ۔ گذشتہ منگل کو ڈسٹرکٹ پولیس اور ایس ایس بی 26 بٹالین کے ذریعہ اڑکی پولیس اسٹیشن کے تحت مائلیپڈی گاؤں میں کئے گئے مشترکہ چھاپے کے آپریشن میں ، 13 کلو 500 گرام غیر قانونی افیم اور 95 کلو 500 گرام افیم کا ڈوڈا برآمدکیاگیا۔ اس سلسلے میں ، پولیس نے موقع پرگاؤں کے ہی نیارن منڈو (40) اسمگلرکو گرفتار کرلیا۔ یہ معلومات کھونٹی ایس ڈی پی او امیت کمار نے بدھ کی شام اپنے دفتر ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں دی۔ایس ڈی پی او نے بتایا کہ ایس پی آشوتوش شیکھر کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ اڑکی کے مالپیڑی گاؤں میں اسمگلروں نے غیر قانونی افیم کو چھپا رکھا ہے ، جسے اسمگلر کہیں اور بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس اطلاع پر ایس پی نےکھونٹی ایس ڈی پی او اور ایس ایس بی 26 بٹالین کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ اجیت کمار اپادھیائے کی سربراہی میں مشترکہ گوریلا ٹیم تشکیل دے کر ضروری کارروائی کی ہدایت کی۔ہدایات کی روشنی میں ، گوریلا ٹیم نے مالیپڑی گاؤں میں چھاپے مارے اور گرفتار نیارن منڈو کے گھر سے بھاری مقدار میں افیم اور افیم ڈوڈا برآمد کیا۔

About the author

Taasir Newspaper