Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

جھارکھنڈ

افیم ا سمگلنگ کے الزام میں دو خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار

Written by Taasir Newspaper

راشد ایاز
تاثیر نیوز نیٹ ورک

کوڈرما ۔ افیم ا سمگلنگ کے کاروبار میں خواتین کی شمولیت بھی منظرعام پر آرہی ہے۔ اتوار کے روز بھی ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے ، جس میں خواتین کی شرکت دیکھی گئی کسی کو بھی شک نہ ہواس لئےخاتون کو چھوٹے بچے کے ساتھ گاڑی پرلے جایا جارہا تھا۔ تلیا پولس نے افیم سمگلنگ کے الزام میں اتوار کو دو خواتین بھی ہیں۔ پکڑی گئی کار سے ساڑھے 7 کلو افیم برآمد ہوئی ، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ایس ڈی پی او اشوک کمار نے صحافیوں کو بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ایس پی ڈاکٹر احتشام وقارب کو خفیہ اطلاع مل رہی تھی کہ ضلع چترا سے کچھ منشیات اسمگلر کوڈرما اسٹیشن سے ٹرین کے ذریعہ پنجاب ، ہریانہ جیسی ریاستوں میں افیم کی اسمگلنگ دھڑلے سے جاری ہے۔ اطلاع کے بعد ، ایس پی اس کی مستقل نگرانی کر رہےتھے۔ اتوار کی صبح ، ایس پی کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ افیم ا سمگلر برہی سے ایک سفید ماروتی سوئفٹ کار میں تلیاکی طرف آرہے ہیں۔ اس کے بعد ایس پی پی کی ہدایت پر ایس ڈی پی او اشوک کمار کی سربراہی میں تلیا تھانہ انچارج دواریکا رام سمیت دیگر پولیس اہلکار اور پولیس کے دیگر اہلکار سبھاش چوک پر گاڑی کے آنے کا انتظار کر رہے تھے۔ شام کے قریب ساڑھے سات بجے سبھاش چوک پر ایک سوئفٹ ڈیزائر کار نمودار ہوئی۔ قریب پہنچنے پر پولیس نے گاڑی کو ہاتھ سے روکنے کا اشارہ کیا ، لیکن ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے تیزرفتاری سے بھاگنے کی کوشش کی ، جس کا پولیس نے پیچھا کیا اور تھوڑے فاصلے پر پکڑ لیا۔تلاشی کے دوران ، دو مرد اور دو خواتین گاڑی پر بیٹھی تھیںجن میں ایک عورت کی گود میں ایک چھوٹا بچہ بھی تھا۔ اسی دوران گاڑی کے ڈکی میں رکھےہوئے پلاسٹک کے بیگ میں بھری افیم کے چار پیکٹ برآمد ہوئے۔ اس کا وزن ساڑھے سات کلو کے قریب تھا۔پولیس تفتیش میں ، ملزم سریش یادو ، ساکن گدھور چترا ، سدھیر ڈنگی ، سمریہ کی رہائشی جمن دیوی ، ریتا دیوی نے بتایا کہ پکڑا گیا افیم گیدھور چترا کے رہائشی سنتوش یادو کا ہے۔ اس کے کہنے پر وہ افیم پنجاب پہنچانے جارہے تھے۔ پولیس نے ان کے پاس سے چار موبائل بھی قبضے میں لے لئے ہیں۔ اس کے بدلے میںانہیں پیسے بھی ملے تھے۔ گرفتار ملزموں میں سے ایک ملزم سریش یادو سنتوش یادو کا اپنا بھائی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ سنتوش یادو کے خلاف کوڈرما ریلوے اسٹیشن سمیت متعدد تھانوں میں ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper