Taasir Urdu News Network |New (Delhi) on 07-April-2021
نئی دہلی : 07 اپریل ۔سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم اور ان کے بیٹے کارتی چدمبرم بدھ کے روز آئی این ایکس میڈیا ڈیل کیس میں دہلی کی راؤز ایونیو عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ دونوں فریقین کے پیش ہونے والے وکیل نے آج عدالت میں پیشی سے استثنیٰ طلب کیا ، جسے عدالت نے قبول کرلیا۔ آج اس معاملے میں شریک ملزم پیٹر مکھرجی نے ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ای ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اپریل تک جواب دینے کی ہدایت کردی۔عدالت نے چدمبرم ، کارتی چدمبرم سمیت آٹھ ملزموں کو 24 مارچ کو سمن جاری کیا تھا۔ 24 مارچ کو ، عدالت نے ای ڈی کے ذریعہ دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا۔ عدالت نے منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 3 اور 70 کے تحت دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں 15 مئی 2017 کو ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس کے بعد ، ای ڈی نے 18 مئی 2017 کو ایف آئی آر درج کی۔ سی بی آئی نے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 120 بی ، 420 اور بدعنوانی سے بچائو کے قانون کی دفعہ 8 ، 12 (2) اور 13 (1) (ڈی) کے تحت الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ ایف آئی آر آئی این ایکس میڈیا ڈائریکٹر اندرانی مکھرجی اور چیف آپریٹنگ آفیسر پیٹر مکھرجی کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔کارتی چدم برم پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ بورڈ (ایف آئی پی بی) سے اجازت حاصل کرنے کے لئے آئی این ایکس میڈیا سے رقم کی وصولی کی۔ اس معاملے میں جن افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے ان میں پی چدمبرم ، کارتی چدمبرم ، سبرامنیم بھاسکرن ، میسرس ایڈوانٹج اسٹریٹجک کنسلٹنگ سنگاپور لمیٹڈ ، آئی این ایکس میڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ ،ایڈوانٹیج ایسٹریٹجیا اسپورٹیوا ایس ایل یو ، میسرس کریا ایف ایم سی جی ڈٹریبیوٹرس پرائیویٹ لمیٹیڈ میسرس نارتھ اسٹار سافٹ ویئر سالیوشنس پرائیویٹ میٹیڈ کنسلٹینسی پرائیویٹ لمیٹیڈ شامل ہیں۔