فن فنکار

بڑھتے ہوئے کورونا کیسز: کرینا کپور کی مداحوں سے ماسک پہننے کی اپیل

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Mumbai (India)  on 07-April-2021

ممبئی:ممبئی،۷؍اپریل،بالی ووڈ سپر اسٹار اور اداکار سیف علی خان کی اہلیہ کرینا کپور نے بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے تناظر میں اپنے پرستاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور ماسک ضرور پہنیں۔ ممبئی جہاں اس وقت کورونا وائرس کے کیسز بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں، وہاں کرینا کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ماسک پہنے نظر آرہی ہیں۔اس موقع پر انھوں نے فینز پر زور دیا ہے کہ وہ ماسک ضرور پہنیں۔ پیر کو شیئر کی جانے والی اس تصویر میں وہ پاپا رازیز سے کافی فاصلے پر کھڑی نظر آرہی ہیں۔ انھوں نے اپنے انسٹا گرام پر فینز سے یہ سادہ سی اپیل کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ اپنا ماسک ہر صورت میں استعمال کریں، اس مقصد کے لیے انھوں نے خود بھی سیاہ رنگ کا ماسک پہن رکھا تھا۔یاد رہے کہ کرینا اپنے دوسرے بیٹے کی ولادت کے بعد حال ہی میں دوبارہ دوبارہ اپنے کام پر واپس آئی ہیں اور وہ کورونا ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد کر رہی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper