ریاست

بھوپیش نے ہسپتالوں میں آگ زنی کے واقعہ کو روکنے کے لئے پختہ انتظامات کی ہدایات دیں

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Chattisgarh (Raipur)  on 25-April-2021

رائے پور :، 25 اپریل، چھتس گڑھ کے وزیر اعلی بھپیش بگھیل نے ہسپتالوں میں آگ زنی کے واقعہ کو روکنے اور مریضوں کے علاج کے لئے پختہ انتظامات کرنے کے ہدایات دیں۔مسٹر بگھیل نے رائے پور اور درگ ڈویژن کی سبھی میونپسل کونسلوں کے چیئرمین اور چیف میونسپل آفیسرز کے ساتھ ورچول مشترکہ میٹنگ میں اس سلسلے میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹر، آکسیجن بستروں، ضروری طبی آلات اور ادویات کی کافی دستیابی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ مریضوں کو علاج کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہو. انہوں نے اس سلسلے میں مریضوں اور علاج میں سہولت کے لئے دیہی علاقوں میں بھی ہر گاؤں پنچایت کی سطح پر آکسیمیٹر اور ادویات کی کافی دستیابی کے سلسلے میں کہا۔انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر اکسسیمٹر اور دوائیاں وغیرہ کی موجودگی سے مریض ضرورت کے مطابق اس کا فوری استعمال کرسکیں گے، جو بیماری کے بڑھنے سے روکنے میں کافی موثر ہوگی۔مسٹر بگھیل نے بتایا کہ فی الحال ہم سبھی عالمی وبا کووڈ۔19 کی وجہ سے مشکل دور سے گذررہے ہیں۔ سب کے تعاون سے اسے جلد سے جلد ہرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا انفیکشن کا دور چل رہا ہے ایسے حالات میں کسی بھی شخص کو سردرد، زکام اوربخار ہونے پر وہ اس کا فوری جانچ کرائیں اور دوا لینا شروع کردیں۔ اس سے بیماری کو بڑھنے اور سنگین صورت حال جیسے حالات کو وقت رہتے روکا جاسکتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper