Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کولکاتا

بی جے پی کی حکومت بننے پر ٹی ایم سی کے غنڈوں کو سبق سکھایا جائے گا:یوگی

Written by Taasir Newspaper

کولکاتہ ، 04 اپریل (محمد نعیم انصاری)۔ اترپردیش کے وزیر اعلی اور ہندوتوا فائر برانڈ کے رہنما یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اتوار کے روز بنگال میں جلسہ عام کیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بنگال میں بی جے پی کی حکومت قائم ہونے کے بعد ٹی ایم سی کے غنڈوں کو سبق سکھایا جائے گا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہوگلی ضلع کے خانکول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایودھیا میں بھگوان رام کا ایک عظیم الشان مندر تعمیر کیا جارہا ہے لیکن دیدی کوبنگال میں دردہورہاہے۔ انہوں نے ایک بار پھر بنگال میں 200 سے زیادہ سیٹیں جیتنے اور بی جے پی کی حکومت بننے کا دعوی کیا۔ وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ 02 مئی کو بنگال میں بی جے پی کی حکومت قائم ہونے کے بعد ، ترنمول کانگریس کے غنڈوں کو اس طرح سزا دی جائے گی کہ ان کی نسلیں صدیوں تک یاد رکھیں گی۔انہوں نے کہا کہ بنگال کی سرزمین روحانی ہے لیکن یہ سرزمین سی پی آئی (ایم) اور ٹی ایم سی کے غنٖڈوں کا شکار رہی ہے۔ بی جے پی اس افراتفری اور دہشت سے آزاد کرانے کے لئے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی کے غنڈے عوام کو ہراساں کرتے ہیں۔ بنگال کی سرزمین نے ممتا کو 10 سال وزیر اعلی بنایا ، لیکن ٹی ایم سی کے غنڈوں نے بنگال کے اندر بی جے پی کارکنوں کو مار ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکنوں کا قتل اس وجہ سے ہے کہ وہ ٹی ایم سی کارکنوں کی ملک دشمن سرگرمیوں کی مسلسل مخالفت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ممتا دیدی کو تکلیف ہورہی ہے کہ ایودھیا میں بھگوان رام کا مندر کیوں بنایا جارہا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے اتر پردیش میں قانون کا خوف مافیا اور مجرموں کے لئے ہے ، اسی طرح بنگال میں بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرزمین بنگال کو دراندازی اور خوشامدپرستی سے آزاد کیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper