چنئی /ترونلویلی، 3اپریل، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے سنیچر کو اپوزیشن ڈی ایم کے اور اس کی اتحادی کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ تملناڈو میں ترقی اسی وقت ممکن ہے جب کنبہ پرور اور بدعنوان ڈی ایم کے۔کانگریس اتحاد کو چھ اپریل کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں شکست دی جائے۔ بی جے پی کی امیدوار اور اداکارہ سندر خوشبو کی حمایت میں روڈ شو اور بعدمیں جنوبی ترونویلی ضلعی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد مسٹرشاہ نے میڈیا سے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے کا اولین مقصد ریاست کو عظیم ثقافت اور روایات کے تحفظ کے ساتھ خوشحالی اور تیزرفتار ترقی کے راستے پر لے جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں پورے ملک میں جس طرح کی ترقی ہوئی ہے اسی طرح کی ترقی ریاست میں ہو تاکہ اے آئی ڈی ایم کے کے سربراہ اور آنجہانی وزرائے اعلی ایم جی آر اور جے جیہ للیتا کے خوا ب کو شرمندہ تعبیر کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ صرف بی جے پی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کی حکومت خواتین ماہی گیروں بے روزگار نوجوانوں اور لوگوں کو، جو ثقافت اور روایات پر یقین رکھتے ہیں، تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔ انہوں نے تملناڈو کو ترقی کی راہ پر لے جانے کے لئے وزیراعلی ایداپادی کے پلانی سوامی اور نا ئب وزیراعلی او پنیر سیلوم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ریاست میں کووڈ۔19 کے پھیلاو کو روکنے کیلئے موثرطورپر کام کیا۔انہوں نے رائے دہندگان سے تملناڈو کی ترقی کے لئے ڈبل انجن بی جے پی۔ اے آئی اے ڈی ایم کے اتحاد کو ووٹ دینے اور اتحاد کو مکمل اکثریت یقینی بنانے کی اپیل کی۔بعد میں ترونولویلی میں عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ ایک طرف مسٹر مودی کی قیادت والا این ڈی اے ہے اور دوسری طرف راہل بابا کی قیادت والا ترقی پسند اتحاد ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی سخت محنت سے تملناڈو کے وزیر اعلی بننے والے اور کسان کے بیٹے مسٹر ایداپادی پلانی سوامی کی طرح شائستگی کے پس منظر سے آنے والے مسٹر مودی ملک کی قیادت کررہے ہیں۔ ڈی ایم کے اور کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہاکہ نہرو سے لیکر راہل گاندھی تک یہ کانگریس کے چوتھی نسل ہے جبکہ ڈی ایم کے کی مسٹر کروناندھی(ڈی ایم کے کے سابق سربراہ) سے لیکر ادھیاندھی(ڈی ایم کے کے صدر ایم کے اسٹالن کے بیٹے) تک تیسری نسل ہے جس سے واضح طورپرپتہ چلتاہے کہ انکی توجہ اپنے کنبے اور خاندان کے مفاد پر مرکوز ہے۔آنجہانی کابینی وزیر سشما سوراج اور ارون جیٹلی پر ادھیاندھی کے خراب تبصرہ کی مذمت کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہاکہ و ہ لوگ تملناڈو کا کلچر بھول گئے ہیں جو لوگ مرچکے ہیں ان لوگوں پر تبصرہ کرنے سے روکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی اور مسٹر پلانیسوامی دونوں ہی عام لوگوں کے مسائل سمجھتے ہیں اور تملناڈو کی حکومت نے دو مرتبہ پریشان حال کسانوں کے قرض معاف کردیئے اور مسٹر مودی سالانہ 6000روپے سے ان کی مدد کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسٹر مودی اور اے آئی اے ڈی ایم کے سمجھتے ہیں کہ دلت کیا چاہتے ہیں۔ یہ این ڈی اے حکومت ہی تھی جس نے ایک دلت کو ہندستان کا صدر مقرر کیا اور ہمارے ریاست کے صدر بھی ایک دلت ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ جب مسٹر مودی دیویندرکلا ویلار کمیونٹی کے احترام میں پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا تو 38اراکین پارلیمنٹ (ڈی ایم کے کے) پارلیمنٹ سے واک آوٹ کر گئے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وہ نہیں چاہتے تھے اس کمیونٹی کو احترام دیا جائے۔انہوں نے لوگو ں سے ڈی ایم کے۔کانگریس اتحاد کو مستردکرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اگر کانگریس۔ ڈی ایم کے اتحاد اقتدار میں آیا تو جلی کٹو پرپھر سے پابندی لگا دی جائے گی۔انہوں نے یاد دلایاکہ کانگریس نے 2016کے منشور میں اس کا وعدہ کیا گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ 2014 سے 2600 سے زیادہ تمل ماہی گیروں اور چار سو سے زیادہ کشتیوں کو لنکا کی تحویل سے آزاد کرایا گیا ہے اور مسٹر مودی کی طرف سے ان کا اچھی طرح سے خیال رکھے جانے کے سبب اب کوئی تمل ماہی گیروں پرنشانہ نہیں بناتا۔حکمرا ں اے آئی اے ڈی ایم کے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں تمام گھروں کو سو یونٹ بجلی مفت فراہم کی جارہی ہے ا ور گیارہویں بارہویں کے طلبا کو ای پی ایس۔ او پی ایس حکومت کی طرف سے مفت لیپ ٹاپ دیئے جارہے ہیں۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.