راجستھان

جہیز میں دو لاکھ کا مطالبہ کرکے بیوی کو گھر سے نکالا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Rajgarh (Rajasthan)  on 08-April-2021

راج گڑھ: 8 اپریل۔ ضلع کے نرسنگھ گڑھ تھانہ علاقے کے موضع دیو گڑھ میں رہنے والی 26 سالہ خاتون کے ساتھ جہیز میں دو لاکھ کا مطالبہ کرکے شوہر اور اس کی دوسری بیوی نے مار پیٹ کی اور مخالفت کرنے پر گھر سے بھگا دیا۔ پولیس نے بروز جمعرات شوہر سمیت دوسری بیوی کے خلاف معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق موضع دیوگڑھ ساکن 26 سالہ پاروتی بائی نائک نے بتایا کہ شادی کے بعد سے ہی شوہر بھوپیندر ولد بینی پرساد نائک کے ذریعہ جہیز میں دو لاکھ کا مطالبہ کرکے ہراساں کیا جارہا ہے۔ حیثیت کے حساب سے مطالبہ پورا نہیں کرنے پر شوہر اور اس کی دوسری بیوی رشمی بائی نے مار پیٹ کرتے ہوئے گھر سے بھگا دیا۔ پولیس نے ملزم شوہر سمیت خاتون کے خلاف دفعہ 498 اے، 323 کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper