ریاست

حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے گھروں میں کریں عبادت:یاسر جیلانی ایڈوکیٹ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 13-April-2021

نئی دہلی: ،13؍اپریل(پریس ریلیز)ماہ رمضان شروع ہو چکاہے اور کورونا عروج پر ہے اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عبادت اپنے اپنے گھروں کریں اور اس مہلک وبا کورونا کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار سید یاسر جیلانی ایڈوکیٹ ریاستی ترجما ن بی جے پی نے کیا ۔انھوں نے کہا کہ ماہ رمضان ایک مبارک و با بر کت والا مہینہ ہے اس لئے ہم کثرت سے عبادت کریں اور اللہ سے دعاء کریں کہ اللہ ہمیں اس کورونا وبا سے جلد از جلد نجات دلائے کیونکہ خصوصااس ماہ میں دعائیں اللہ کی بارگاہ میںجلد مقبول ہو تی ہیں ۔ اس ماہ مبارک کی فضیلت بہت زیادہ ہے اس ماہ مبارک کے بارے میں رسول اللہ سلی علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جنت میں ایک دروازہے جسے ریان کہا جاتاہے اس دروازے سے قیامت کے دن روزہ دارہی داخل ہونگے ان کے علاوہ اور کوئی داخل نہیںہوگا ،اسلئے ہمیں خاص کر اس ماہ میں اور دیگر مہینوں میں بھی عبادت کرنی چاہئے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہمارے پڑوس میں کوئی غریب تو نہیں ہے اور ان مد د کرنی چاہئے ۔
یاسر جیلانی نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے پریشان لوگوں کے لئے ہمارا یہ فرض بنتا ہیکہ ہم افطار اور سحری میں ضرورتمند و غریب بھائیوں کا بھی خیال رکھیں اور ان کہ ہر ممکن مدد کریں یہ ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے ۔کیونکہ ایسے ہمارے بہت سے بھائی ہیں جن کا گذر بسر ہی مشکل سے ہو پاتا ہے جس کی بناء پر وہ اس ماہ میں اپنی ضروریات پوری نہیں کر پاتے اس لئے صاحب استطاعت لوگوں کو چاہئے کہ ان کی مدد کریں ویسے تو ضرورتمندوں کی امداد ہر وقت کرنی چاہئے لیکن اس ماہ مبارک میں اس کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔ افطار کا انتظام کرنا اور ضرورتمندوں کی امداد کرنا ہمارا مذہبی و اخلاقی فریضہ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کورونا جس تیزی سے پھیل رہاہے اس کے لئے ضروری ہیکہ باہر کم نکلیں ،ماسک ہمیشہ پہنیں ،سماجی دوری بنائے رکھیں ،بار بار ہاتھ دھوتے رہیں اور حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کریں تبھی ہم خود کو،فیملی کو اور دوسروں کو اس مہلک وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper