دنیا بھر سے

دنیا میں کورونا وائرس سے اموات 29 لاکھ 85 سے متجاوز

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | America (Washington)  on 15-April-2021

واشنگٹن ،پیرس، نئی دہلی:،15 اپریل،دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 88 لاکھ 48 ہزار 897 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 85 ہزار 685 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 42 لاکھ 27 ہزار 476 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 591 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 کروڑ 16 لاکھ 35 ہزار 736 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 78 ہزار 92 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 21 لاکھ 49 ہزار 223 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 74 ہزار 970 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 676 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 46 لاکھ 96 ہزار 161 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر ا? گیا ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 62 ہزار 180 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 36 لاکھ 77 ہزار 564 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 99 ہزار 777 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 51 لاکھ 49 ہزار 834 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 4 ہزار ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 66 ہزار 209 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 161 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 78 ہزار 305 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 34 ہزار 734 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 40 لاکھ 25 ہزار 557 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 557 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 38 لاکھ 9 ہزار 193 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباء￿ سے اموات 76 ہزار 756 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 87 ہزار 22 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 79 ہزار 813 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء￿ کے 30 لاکھ 64 ہزار 382 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 781 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 1 ہزار 157 تک جا پہنچی ہے۔چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 93 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 457 ہو چکی ہے جبکہ کْل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper