راجستھان

دوبئی سے چھپا کر لایا جا رہا تھا سونا ، کسٹم ڈپارٹمنٹ نے پکڑا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

جے پور ، 06 اپریل۔منگل کی صبح جے پور ہوائی اڈے پر ، کسٹمز ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے چیکنگ کے دوران دبئی سے آنے والے مسافر سے 461 گرام سونا پکڑا۔ مسافر اس سونے کو کالی دھات میں چھپا کرمکسر مشین کے اندر جے پور لے آیا تھا۔ جس کی مارکیٹ ویلیو 21 لاکھ 36 ہزار 369 روپے بتائی گئی ہے۔ کسٹم ڈپارٹمنٹ نے سونا قبضہ میں لے کر ملزم مسافر کو گرفتار کرلیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔کسٹم کمشنر سبھاش اگروال جے پور ایئر پورٹ پر مکسر مشین کے اندر ایک کاے رنگ کی میٹل میں چھپا کر سونا لانے والے 23سالہ نوجوان دوراک گجرات کا رہنے والا ہے اور دبئی میں پانی کے جہاز پر سامان لوڈنگ ،ان لوڈنگ کا کام کرتا ہے ۔ دبئی سے آتے وقت دبئی میں ہی ایک شخص نے اسے یہ مشین دی اور کہا تھا کہ جے پور ایئر پورٹ پر ایک شخص ملے گا ، جو اسے پہچان لے گا۔وہ اس سے یہ مشین لے گا اور بدلے میں ایک ہزار روپے الگ سے دے گا۔ انہوں نے ہی اسے دبئی سے جے پور کیلئے ہوائی ٹکٹ بھی دیا۔ گرفتار مسافر سے پکڑے گئے سونے کی قیمت بیس لاکھ روپے سے زیادہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ایڈیشنل کمشنر ایم ایل شیرا نے بتایا کہ جے پور ایئر پورٹ پر منگل صبح پہنچنے کے بعد جب لگیج کی جانچہونے لگی و اسکینگن مشین میں ملزم مسافر کی ٹرالی بیگ میں مشین ڈٹیکٹ ہوئی ۔ اس پر کسٹم محکمہ کے اہلکاروں کو شک ہوا تو انہوں نے ترالی بیگ سے مکسر مشین باہر نکالی اور اسے کھلوایا ۔ اس دوران اس کی موٹر ک نیچے گول ایک کالے رنگ کا میٹل دکھا۔ اس میٹل کو بجلی سے چلنے والے کٹر سے جب کٹوایا گیا تو اس مین سونا نکلا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper