دنیا بھر سے

دوبارہ میئر لندن منتخب ہوا تو نیا ڈرگز کمیشن قائم کرونگا: صادق خان

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | London (London)  on 08-April-2021

لندن : ،۸؍اپریل،صادق خان اگلے ماہ اگر دوبارہ میئر لندن منتخب ہوگئے تو وہ دارالحکومت میں ڈرگز کے استعمال کا جائزہ لینے کیلئے نیا کمیشن قائم کریں گے۔ لیبر کے ذمہ دار نے وعدہ کیا ہے کہ اگر انہیں 6 مئی کو ہونے والے میئر لندن کے انتخاب میں کامیابی حاصل ہوئی تو وہ تازہ مینڈیٹ کے ساتھ نئے نظریات کیلئے انڈی پینڈنٹ ماہرین سے مل کر کام کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان ماہرین کا تعلق بشمول کرمنل جسٹس، کمیونٹی ریلیشنز اور پبلک ہیلتھ سے ہوگا اور یہ ڈرگز کے نقصانات، سپورٹ سروسز بچائو، موجودہ قوانین کی اثر پذیری کے ساتھ ساتھ جرائم کی اصل وجوہ سے نمٹنے کے شواہد کا جائزہ لیں گے۔ توقع کی جائے گی کہ وہ میئر لندن کے ساتھ پالیسی سفارشات کو سٹی ہال پولیس، ہیلتھ سروسز اور سینٹرل حکومت کو رپورٹ کریں گے۔
برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق میئر لندن کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کمیشن کا نظریہ بھی یہی ہوا تو وہ کینابز کی قانونی حیثیت میں تبدیلی کی حمایت پر غور کریں گے۔ کلاس بی ڈرگ کینابز کے بارے میں یہ خیال ان کی پارٹی کے دیگر ارکان سے مختلف ہوسکتا ہے کیونکہ لیبر پارٹی کے سربراہ سر کیئر سٹارمر نے کہا تھا کہ وہ کینابز رکھنے کو ڈی کرمنالائزنگ کرنے کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔ تاہم سرکیئر سٹارمر نے فروری میں کہا تھا کہ کم سطح کے جرائم کیلئے احتیاطی تدابیر جاری رکھنے کے اقدامات میں کچھ ہو سکتا ہے اور اس مسئلے پر ہمیشہ بحث و مباحثے کی گنجائش رہتی ہے۔ اگر صادق خان دوبارہ لندن کے میئر منتخب ہو گئے تو ان کا قائم کردہ نیا کمیشن اپنی ریسرچ میں یہ جائزہ لے گا کہ برطانوی دارالحکومت لندن میں موثر کینابز انفورسمنٹ تشدد سے نمٹنے میں کس حد تک معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تازہ اور نئے نظریات کے بارے میں سوچیں کہ انفرادی طور پر فیملیز اور کمیونٹیز کو ڈرگز سے منسلک جن جرائم سے نقصان پہنچتا ہے اس کو کس طرح کم اور محدود کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈرگز کی غیر قانونی تجارت سے ہماری سوسائٹی کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے اور اس سے سنگین اور پرتشدد جرائم منسلک ہیں، اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگوں کی صحت کیلئے بھی ضرر رساں ہے۔ صادق خان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے بہت سے نوجوان مجرم قرار دیئے جا رہے ہیں۔ اسی لئے اگر میں دوبارہ میئر لندن منتخب ہوا تو میں دنیا بھر سے تازہ ترین پر مشتمل ایک نیا لندن کے عوام کی صحت کے تحفظ اور بڑے کو کم کرنے کیلئے پالیسی سفارشات پیش کریگا جو کینابز سمیت غیر قانونی ڈرگز سے ہماری کمیونٹیز اور سوسائٹی کو پہنچ رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper