راجستھان

راجستھان: تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر ماری ، پانچ افراد ہلاک

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

کانگریس او بی سی سیل کے رہنما کے رشتہ دارہیںمہلوکین ، حادثہ گھر سے دس کلومیٹر پہلے پیش آیا

جالورو ، 04 اپریل۔ راجستھان کے جالور ضلع میں سانچور کے قریب اتوار کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک ہی کنبہ سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں سانچور کے رہائشی گنپت لال سوتھر کے دو بیٹے ، بیوی ، نواسہ اور ایک نواسی فوت ہوگئے۔ کار میں سوار تمام افراد جودھ پور سے سانچور آرہے تھے۔ گھر پہنچنے سے دس کلومیٹر قبل اس کی کار کو سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے ٹکر ماردی۔ چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ مرنے والوں میں شامل دنیش کی صرف تین ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ اپنی بیوی کو جودھ پور چھوڑ کر یہ کنبہ سانچور واپس جارہا تھا۔پولیس سپرنٹنڈنٹ شیام سنگھ کے مطابق آج صبح، گنپت لال ستھارکے دو بیٹے، 25- سالہ دنیش کمار اور 22- سالہ بھجن لال، ان کی والدہ شانتی دیوی اور 12- سالہ جسراج، ان دونوں بہنوں کی اولاد جودھ پور سے سانچور آرہے تھے۔ سانچور سے 10 کلومیٹر پہلے میٹھی بیری چتلوانا تھانہ علاقہ کے نیشنل ہائی وے پر پراوا کے پاس ان کی کار کو سامنے سے آ رہے ایک ٹرک نے ٹکر مار دی۔ اس کی وجہ سے کار کا اگلا حصہ ٹرک کے نیچے چلا گیا۔ اس اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور علاقے کے لوگوں کی مدد سے کافی کوشش کے بعد کار میں پھنسے افراد کو باہر نکال لیا لیکن تب تک چار افراد دم توڑ چکے تھے جب کہ زخمی پانچواں ممبر بھجن لال اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گیا۔وہیںخاندان کے پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اسپتال پہنچنا شروع ہوگئی۔ گنپت لال سوتھر سانچور میں کانگریس کے او بی سی سیل کے رہنما تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper