الور، 03 اپریل، (یواین آئی) راجستھان میں ضلع الور کے تتارپور تھانہ پولیس نے کسان لیڈر راکیش ٹکیت پر حملہ کرنے کے معاملے میں 16 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان میں سے ایک سابق طلبا یونین کے صدر کلدیپ یادو کے علاوہ منیش، مونو، وپن، انکیت، لوکیش ، روی ، پرمود، ہیمنت، نتیش سمیت 16 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک گاڑی بھی ضبط کی ہے۔ دوسری طرف اس معاملے پر اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے رہنماؤں میں الزام تراشی کا دورہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ کانگریس رہنما اور ریاست کے وزیر ٹیکارام جولی نے اس واقعہ کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کا بی جےپی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو بانسور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تتارپور چوراہے پر مسٹر ٹکیت کے قافلے پر کچھ لوگوں نے حملہ کردیا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا تھا۔
You may also like
جہیز میں دو لاکھ کا مطالبہ کرکے بیوی کو گھر سے نکالا
گہلوت کا مودی سے 18 برس سے زیادہ عمر کے تمام افراد کی...
دوبئی سے چھپا کر لایا جا رہا تھا سونا ، کسٹم ڈپارٹمنٹ...
راجستھان: تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر ماری ، پانچ...
سرکار گھر گھر بجلی پہنچانے پر توجہ دے رہی : گہلوت
آئی ایم سے وابستہ 12 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا ،...
About the author
