Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

علی گڑھ

’’رمضان کے دوران ذیابیطس کا بندوبست‘‘ موضوع پر توسیعی خطبہ کا اہتمام

Written by Taasir Newspaper

علی گڑھ، 6؍اپریل: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، اے ایم یو کے راجیو گاندھی سنٹر فار ڈائبٹیز اینڈ اِنڈو کرینولوجی (فیکلٹی آف میڈیسن) اور میڈیسن شعبہ کے اشتراک سے ’’رمضان کے دوران ذیابیطس کا بندوبست‘‘ موضوع پر توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا گیا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجیو گاندھی سنٹر فار ڈائبٹیز اینڈ اِنڈو کرینولوجی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر حامد اشرف نے کہا کہ ذیابیطس میں مبتلا لوگوں میں روزہ کے الگ الگ اثرات ہوسکتے ہیں۔ جن کی ذیابیطس زیادہ ہو اور اکثر و بیشتر خون میں گلوکوز کم ہوجاتا ہو، یا جو خاتون حمل سے ہو، اور گردہ کی سنگین بیماری میں مبتلا افراد کو روزہ رکھنے سے گریز کرنا چاہئے۔
ڈاکٹر حامد اشرف نے مزید کہاکہ جن کا شوگر کنٹرول میں ہو اور خون میں گلوکوز کی سطح اچانک کم نہ ہوتی ہو، اور ایسے افراد جو ایک ساتھ کئی بیماری میں مبتلا نہ ہوں وہ روزہ رکھ سکتے ہیں۔
ڈاکٹر سارہ عالم (کنسلٹنٹ، ایشین ہاسپٹل، فریدآباد) نے کہاکہ رمضان کے دوران تقریباً 150؍ملین لوگ روزہ سے رہتے ہیں ، حالیہ تحقیق سے سامنے آیا ہے کہ وقفہ وقفہ سے روزہ رکھنا عام لوگوں کی صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔ اس سے خون میں شوگر اور کولسٹرال کی سطح بہتر ہوتی ہے لیکن ذیابیطس میں مبتلا لوگوں کے لئے روزہ رکھنا خطرناک بھی ہوسکتا ہے اس لئے انھیں اس بارے میں ڈاکٹروں سے مشورہ کرنے کے بعد ہی روزہ رکھنا چاہئے۔
ڈاکٹر جمال احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذیابیطس میں مبتلا افراد رمضان سے کم از کم ایک ماہ پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں ، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ انھیں رمضان کے دوران اپنی دوا تبدیل کرنی ہو یا اس میں کمی کرنی ہو۔ انھوں نے کہاکہ ذیابیطس کے مریضوں کو افطار اور سحر کے وقت اعتدال کے ساتھ کھانا چاہئے۔ انھیں شکر والے مشروبات، فرائی شدہ کھانا اور زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی غذا سے بچنا چاہئے۔ اس کے علاوہ روزہ کے دوران خون کا گلوکوز بھی چیک کرنا چاہئے۔ اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
اس سے قبل میڈیسن شعبہ کے چیئرمین پروفیسر شاداب اے خان نے کہاکہ رمضان کے دوران ذیابیطس کو کنٹرول میں رکھنا ہر ڈاکٹر کے لئے ایک چیلنج ہوتا ہے، چنانچہ اس طرح کا پروگرام سبھی کے لئے فائدہ مند ہے۔
پروگرام میں فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر راکیش بھارگو، میڈیکل کالج کے پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسر شاہد صدیقی، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ اور طلبہ و طالبات سمیت علی گڑھ کے چنندہ ڈاکٹر بھی موجود تھے۔
آخر میں ڈاکٹر حامد اشرف نے اظہار تشکر کیا۔ نظامت کے فرائض میڈیسن شعبہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایم اویس اشرف نے انجام دئے۔

About the author

Taasir Newspaper