کھیل

رکی پونٹنگ کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرجوش: پرتھوی شا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 07-April-2021

نئی دہلی: 07اپریل۔رکی پونٹنگ کے بارے میںدہلی کیپیٹلس کے اوپنر بلے باز پرتھوی شا نے بڑابیان دیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ رکی پوٹنگ کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرجوش ہیں اور خوش ہیں کہ وہ واپس آگئے ہیں۔
دراصل رکی پونٹنگ نے حال ہی میں پرتھوی شا کے بارے میں بڑا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے شا نے نیٹس میں پریکٹس کرنے سے انکار کردیاتھا۔رکی پونٹنگ کے اس انکشاف کے بعد پرتھوی شانے ان کو لیکر اپنا یہ حالیہ ردعمل ظاہر کیا ہے۔
منگلکے روز دہلی کیپیٹلسکے ساتھ انٹرویو کے دوران پرتھوی شا نے رکی پونٹنگ کے ساتھ اپنے تعلقات پر رد عمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا’باس کی واپسی ہو گئیہے۔ وہ بہت ہی اچھے انسان ہیں۔ میدان میں وہ باس کی طرح رہتے ہیںاور میدان سے باہردوست کی طرح ہیں۔ مجھے کافی خوشی ہے کہ وہ واپس آگئے ہیں۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے؟۔
رکی پونٹنگ نے پرتھوی شاکے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا’’گذشتہ سال جب پرتھوی شا رن نہیں بنا پارہے تھے تو وہ نیٹس میں بھی بیٹنگ نہیں کرنا چاہتے تھے اور جب وہ رن بنا تے تھے تو وہ ہر وقت بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ ان کے چار سے پانچ میچ تھے جن میں انہوں نے 10 سے کم رن بنائے ۔ میں نے ان سے کہا کہ ہمیں نیٹس پر جانا ہے اور کام کرنا ہے لیکن انہوں نے میری آنکھ میں آنکھ ڈال کر کہا کہ میں پریکٹس کے لئے نہیں جاوںگا۔
واضح ہوکہ گذشتہ سیزن پرتھوی شا کا کھیل توقع کے مطابق نہیں تھا اور وہ مسلسل فلاپ رہے تھے۔ لیکن اس بار ڈومیسٹک کرکٹ میں ان کی فارم کو دیکھتے ہوئے بہتر کارکردگی کی توقع کی جاسکتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper