Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

جموں اور کشمیر

سرینگر میں دفعہ 144: بنیادی مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ ایس ایس پی سرینگر

Written by Taasir Newspaper

جاوید احمد سری نگر
جموں و کشمیر میں COVID کے معاملات میں اضافے کے بعد حکام نے بدھ کے روز سری نگر کی میونسپلٹی حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی ہےجس کا بنیادی مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔سینئر سپرانٹنڈنٹ پولیس سری نگر ، سندیپ چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کو صبح سے ہی سڑکوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ دفعہ 144 نافذ کیا جاسکے اور اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی حکم کے مطابق 50 فیصد دکانیں بند ہیں۔ انہوں نے تاجروں اور دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ احکامات پر عمل کریں۔ایس ایس پی سری نگر نے مزید تاجروں اور عام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بھی دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت پابندی کریں۔تاہم ، انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں رش ایک چیلنج ہے کیوں کہ لوگ ان گاڑیوں میں ابھی بھی سفر کر رہے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز کو ساتھ لے کر اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ اس رش کو کم کیا جاسکے۔ ہمارا ہدف وائرس کو پھیلنے سے روکنا ہے۔ پولیس ، انتظامیہ ، سول سوسائٹی اور عام لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کرنا ہوگی کیونکہ اس وقت وائرس سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے ،

About the author

Taasir Newspaper