Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کولکاتا

سنگور میں امت شاہ کا روڈ شو ، بی جے پی کارکنان جوش میں دکھائی دیئے ، سڑکوں پر لگاجام

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Kolkata (West Bengal)  on 07-April-2021

کولکاتا:کولکاتا ، 07 اپریل،۔مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کاپرچم لہرانے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر رہنما امت شاہ نے آج سنگور میں بی جے پی امیدوار کے حق میں ماحول بنانے کے لئے روڈ شو کیا۔ بدھ کی دوپہربی جے پی رہنما امت شاہ سنگور پہنچے۔ سنگور میں جمع ہوئے بی جے پی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی اس کا انتظار کر رہی تھی۔ بڑی تعداد میں گاڑیاں ، موٹرسائیکل اور ہزاروںبی جے پی کارکنوں اور حامیوں کے ساتھ سنگور کی سڑکوں پر امت شاہ کا قافلہنکلا۔ روڈ شو کے دوران شہر کی سڑکوں کے دونوں اطراف بی جے پی کاپرچم لگایا گیا تھا۔
روڈ شو کے دوران سنگور کی سڑکیں جام ہوگئیں اور لوگ بڑی تعداد میں سڑک کے دونوں طرف کھڑے ہوکر امت شاہ کو دیکھنے کے لئے پرجوش تھے۔ ریلی میں شامل بی جے پی کارکنوں کے جے شری رام ، وندے ماترم ، بھارت ماتا کی جے جیسے نعرے گونجتے رہے۔ امت شاہ کا قافلہ جہاں بھی گزرا ، لوگ سڑک پر جمع ہوگئے۔ کھلی جیپ میں سوار امت شاہ لوگوں کا استقبال کر تے رہے۔ وقتا فوقتا شاہ کواپنے ہاتھ سے فتح کی علامت دکھا کر حامیوں کی حوصلہ افزائی کرتے بھی دیکھا گیا۔ ان کے ساتھ سنگور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار رویندر بھٹاچاریہ بھی تھے۔
قابل ذکر ہے کہ ضلع ہوگلیکا سنگور زمین تحریک کے لئے مشہور ہواتھا۔ اسی تحریک سے ہی وزیر اعلی ممتا بنرجی اقتدار کی چوٹی پر پہنچی تھیں۔

About the author

Taasir Newspaper