کھیل

شاہدی آفریدی نے سچن تندولکر کی جلد صحت یابی کیلئے کی دعا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

اسلام آباد،03اپریل،پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عظیم بھارتی کرکٹر سچن تندولکر کی کورونا سے جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے سچن تندولکر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’صدی کے عظیم کرکٹر‘ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’آپ کا اسپتال میں وقت مختصر رہے اور آپ کی صحتیابی کا عمل اس سے بھی تیز ہو۔‘
اس سے قبل وسیم اکرم نے کورونا کے باعث اسپتال میں زیرعلاج بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن تندولکر کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اسپتال میں 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ کی سالگرہ کا جشن منائیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا شکار بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن تندولکر ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔سچن تندولکر نے سوشل میڈیا پر اسپتال میں داخل ہونیکا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ احتیاطی طور پر مجھے اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔2013 میں دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہنے والے 47 سالہ کرکٹر نے اپنے 24 سالہ طویل کرکٹ کیریئر میں 100 بین الاقوامی سنچریاں مکمل کر رکھی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper