کولکاتا

شری رام سے جس نے ٹکرانے کی ہمت کی اس کی تباہی ہوئی ،اب ٹی ایم سی کی باری :یوگی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Kolkata (West Bengal)  on 07-April-2021

کولکاتہ:07 اپریل،بی جے پی مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں اپنی حکومت بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ایک بار پھر بنگال میں انتخابی مہم چلانے آئے ہیں۔ آج ، انہوں نے جلپائی گوڑی انتخابی میٹنگ میں ممتا بنرجی پر شدید حملہ کیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ شری رام سے ٹکرانے والوں کی طرح ممتا کی بھی بربادی طے ہے ۔عوامی اجلاس میں جے شری رام کے نعروں کے درمیان یوگی نے کہا کہ جس نے بھی شری رام کا مقابلہ کرنے کی ہمت کی ہے اسے نقصان اٹھانا پڑا ہے ، اور اب ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) مشکل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضد بی جے پی سے ہوسکتی ہے ، ہم سے ہوسکتی ہے۔ لیکن شری رام آرادھیہہیں ، لوگوں کے عقیدے کا مرکز ہیں، جس نے بھی رام سیٹکرانے کی ہمت کی ہے اس کی بربادی ہوئی ہے ۔ یوگی نے کہا فکر نہ کرو۔ ٹی ایم سی آج آپ کے اختیارات کو ہڑپنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ 02 مئی کے بعد ، ایک ایک پیسہ واپس لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی مجرم چھپ جائے ، ٹی ایم سی کے غنڈوں کو 2 مئی کے بعد پاتال سے نکال کر جیل کے شکنجوں میں ڈالا جائے گا۔یوگی نے کہا کہ دیدی کی ہمدردی کسانوں کے لئے نہیں ہے۔ دیدی کسانوں کا استحصال کرنے والوں سے ہمدردی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی پر اپنا غصہ نہ نکالیں۔ اب بنگال کے عوام ٹی ایم سی سے مکمل آزادی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد جس طرح سے کشمیر میں ترقیاتی کاموں میں اضافہ ہوا ہے اسی طرح بنگال میں بھی ترقی ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper