Written by Taasir Newspaper
نئی دہلی ، 31 مارچ ۔ دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں بدھ کی صبح آئی سی یو میں آگ لگ گئی۔ فی الحال ، آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔محکمہ فائر فائر کے مطابق صبح 6 بجکر 45 منٹ پر صفدرجنگ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں آتشزدگی کی اطلاع ملی۔موقع پرپہنچی 9 فائر ٹینڈرزنے کچھ ہی دیر بعد آگ پر قابو پالیا ۔ آئی سی یو وارڈ میں آگ لگنے کے سبب 50 کے قریب مریضوں کو اسپتال کے عملے کی مدد سے دوسرے وارڈوں میں منتقل کیا گیا۔