Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں فلاحی اساتذہ کی تقرری پر تہنیتی اجلاس

Written by Taasir Newspaper

علی گڑھ، 6؍اپریل: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے جامعۃ الفلاح بلریاگنج اعظم گڑھ کی اسناد کا الحاق پروفیسر علی محمد خسرو شیخ الجامعہ کے زمانے سے رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں اور اسکولوں میں فلاحی اساتذہ کی تقرری اور ترقی ہوتی رہی ہے۔
حال ہی میں شعبۂ اردو میں دو اساتذہ ڈاکٹر خلیق الزماں اور ڈاکٹر محمدمعروف سلیمانی اور شعبہ لسانیات میں زہیراحمد فلاحی کی تقرری پر انھیں مبارک باد دینے کے لیے ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت پروفیسر عبیداللہ فہد ، شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے کی۔
مولانا عبیداللہ طاہر مدنی، سکریٹری کل ہند انجمن طلبہ قدیم جامعۃ الفلاح نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم وتدریس اور تحقیق کے تمام مراحل میں اللہ کی یاد سے دیانت داری کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور تحقیق کو بھی جلا ملتی ہے، اس لئے اللہ کا ذکر ہمارے ہر عمل میں مطلوب ہے۔
صدر اجلاس ڈاکٹر عبیداللہ فہد نے کہا کہ دینی ادارے میں عربی وفارسی زبانوں سے واقفیت اور علوم اسلامی کی تحصیل کی جو دولت حاصل ہوتی ہے اس سے علم وفن کے تمام شعبوں کو منور کرنے کی ضرورت ہے۔ علی گڑھ کا یہ فیض ہے کہ یہاں کے طلبہ سماجی وسائنسی علوم میں مہارت پیدا کرنے کے ساتھ کلمہ طیبہ سے اپنی وابستگی برقرار رکھتے ہیں۔ اس وابستگی کو علمی وتحقیقی دنیا میں مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
پروفیسر محمدسمیع اختر سابق صدر شعبہ عربی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم یونیورسٹی میں جن اساتذہ کی تقرری ہوئی ہے وہ علم وتحقیق کی دنیا میں اپنا نام روشن کریں۔ ڈاکٹر ضیاء الدین فلاحی شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے مسلم یونیورسٹی میں ایک درجن سے زائد برسرروزگار فلاحی علماء اور دانش وروں کو خوش آمدید کہا۔ جناب متین اشرف سابق کیبنٹ ممبر اسٹوڈنٹس یونین نے سوشل میڈیا پر مدارس کے تعلق سے پھیلنے والی غلط فہمیوں اور غیر سنجیدہ وغیر علمی تحریروں پر تنقید کی۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ ہماری ہر گفتگو اور ہماری ہر تحریر مہذب اور علمی اسلوب میں ہونی چاہیے۔
ڈاکٹر منہاج الدین فلاحی نے مسلم یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں زیر تعلیم طلبہ سے برابر رابطہ بنائے رکھنے کے لیے منصوبہ بندی پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ اقامت گاہوں میں طلبہ کی دینی واسلامی تربیت کے لیے ذمہ دار وہ اساتذہ اور طلبہ بھی ہیں جو مختلف دینی مدارس کے فارغ التحصیل ہیں۔
اس جلسہ میں نو منتخب صدر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی یونٹ ڈاکٹر ضیاء الدین فلاحی، اور سکریٹری نعمان بدر فلاحی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پروفیسر احسان اللہ فہد فلاحی نے زور دیا کہ طلبہ سے رابطہ کو اور مستحکم بنایا جائے۔ جلسے کا آغاز برادر محمد اشہد، اسکالر ادارہ تحقیق وتصنیف اسلامی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ڈاکٹر محی الدین ساجد فلاحی سابق صدر یونٹ نے نو منتخب ذمہ داران کو مبارک باد اور تمام علمی ودینی منصوبوں میں تعاون کا یقین دلایا۔

About the author

Taasir Newspaper