ریاست

لکھنو۔وارانسی،پریاگ راج، کانپور میں شبینہ کرفیو کا اعلان

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Lucknow (Uttar Pradesh)  on 08-April-2021

ممبئی::08اپریل(یواین آئی) اترپردیش کی کورونا وائرس کے بڑھتے انفکشن کو دیکتھے ہوئے انتظامیہ نے پہلے مرحلے میں ریاستی راجدھانی لکھنو،وارانسی، کانپوراور پریاگ راج میں بدھ کی رات شبینہ کرفیو کااعلان کیا ہے۔
نگرنگم سرحد میں رات 9بجے سے صبح 6بجے تک اسے نافذ کی گیا ہے۔ لکھنو کے کمشنر رنجن کمار نے کل دیررات افسران کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بعد رات کرفیوکے نفاذ کا اعلان کیا۔ بدھ کو ریاست میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6023معاملے ملے تھے جن میں 1333صرف لکھنو کے تھے۔
رات کرفیوکا نفاذ فی الحال 16اپریل تک رہے گا بعد میں جائزہ کے بعد اس میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ مقامی علاقوں میں پنچایت انتخابات کی وجہ سے اس میں چھوٹ دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں 50سے زیادہ کیس والے یا روزانہ 100سے زیادہ نئے مریضوں والے 12اضلاع میں بھی رات کرفیوکے نفاذ کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ان میں پریاگ راج، وارانسی، کانپور شہر میں تو رات کرفیو کا اعلان ہوچکا ہے اس کے علاوہ گورکھپور، میرٹھ، گوتم بدھ نگر، جھانسی، بریلی، غازی آباد،آگرہ، سہارنپور اور مرادآباد اضلاع شامل ہیں۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ نے بدھ کی رات ان اضلاع کے ڈی ایم کو مقامی حالات کا جائزہ لے کر رات کرفیو پر فیصلہ کرنے کو کہا ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو حالات کے مطابق اسکول،کالجوں میں چھٹی(امتحانات کو چھوڑ کر)کے بارے میں بھی فیصلہ کرنے کو کہا گیا ہے۔
لکھنو سمیت ان اجلاع کی ویڈیو کانفرنسگ سے جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلی نے بدھ کی دیر رات کہا کہ زیادہ متاثرہ اضلاع میں رات کا آمدورفت روکا جائے لیکن کسی بھی صورت میں ضروری اشیاء جیسے دوا، اناج وغیرہ کی دستیابی میں روکاوٹ پیدا نہ کی جائے۔ ماسک نہ لگانے والوں پر جرمانہ بھی لگایا جانا چاہئے ۔اس سے لوگوں میں ماسک لگانے کی عادت میں اضافہ ہوگا۔
وزیر اعلی نے بدھ کو افسران کے ساتھ کووڈ۔19 سے سب سے زیادہ متاثر 13اضلاع کی ویڈیو کانفرنسنگ سے جائزہ لیا۔ یوگی نے کہا کہ وہ جلد ہی کووڈ۔19 سے سب سے زیاہ متاثر پریاگ راج، وارانسی، اور گورکھپور اضلاع کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے دیگر متاثر اضلاع میں طبی سہولیات اور میڈیکل وزارءکو افسران کے ساتھ دورہ کرنے کی بھی ہدایت دئیے ہیں۔ ان سبھی متاثرہ اضلاع میں نگرانی کے لئے فوری اثر سے اسپیشل سکریٹری سطح کے افسران کی تعیناتی کرنے کو کہا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper