Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دہلی

ماسک نہیں پہننے پر دہلی میٹرو میں کاٹا جائے گا چالان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 08-April-2021

نئی دہلی:، 8 اپریل ،کورونا کی وبا ایک بار پھر ملک میں خوفناک شکل اختیار کر رہی ہے۔ انفیکشن کے معاملے تیزی دیکھ ہلی میٹرو نے ٹریول گائیڈ لائن کو لیکر فوراً چالان کاٹے جارہے ہیں ۔ دہلی میٹرو نے معلومات دی ہے کہ بدھ سات اپریل کو672 مسافروں کا ماسک نہ پہننے کے سبب چالان کاٹا گیا ہے۔محکمہ نے ٹویٹ کراس کے بارے میں معلومات دی اور مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ خود سفری ہدایت نامے پر سختی سے عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کے لئے آگاہ کریں۔ واضح رہے کہ غلط طریقے سے ماسک پہننے یعنی ناک اور منہ نہ ڈھکے ہونے پر بھی فلائنگ چالان کاٹ سکتے ہیں۔ چالان کٹنے پر مسافر کو 500 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ دارالحکومت دہلی میں کورونا انفیکشن کی رفتار کو تھامنے کے لئے نائٹ کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔ ضروری خدمات سے وابستہ لوگوں کو شناختی کارڈ دکھانے پر رات 10 بجے کے بعد میٹرو میں انٹری دی جائے گی۔اس کے علاوہ کسی کو بھی رات 10 بجے کے بعد میٹرو میں داخلہ نہیں ملے گا۔ دارالحکومت دہلی میں اس وقت19,455 فعال معاملات ہیں، جن میں سے5.506 معاملے صرف 7 اپریل کوہی سامنے آئے ہیں۔ مقررہ شد ہ قواعد ابھی 30 اپریل تک لاگو ہیں اور صورتحال پر غور کرنے کے بعد مزید فیصلہ لیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper