ملک بھر سے

متحد ہو کر پورا ملک کورونا سے لڑے: مودی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 23-April-2021

نئی دہلی :، 23 اپریل ، وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا وبا کی دوسری لہر کئی ریاستوں اور چھوٹے بڑے شہروں کو اپنی زد میں لے رہی ہے اور تمام ریاستوں کو اسے شکست دینے کے لیے متحد ہونا پڑے گا اور آکسیجن کے لیے ایک دوسرے کی مدد کرنا ہوگی۔ ملک میں کورونا وبا کو بڑھنے کے مد نظر وزیراعظم نے گذشتہ پانچ ہفتے میں آج یعنی جمعرات کو تیسری بار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے 17 مارچ اور آٹھ اپریل کو ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ وبا سے نمٹنے کی تدابیر کا ذکر کیا تھا۔ مسٹر مودی نے کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ 11 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس کورونا کی پہلی لہر کا ملک نے متحد ہوکر سامنا کیا تھا اور اس بار بھی کامیابی کے لیے سبھی کو متحد ہو کر قوم کی طرح مل کر لڑنا ہوگا تو وسائل کی کمی بھی نہیں ہوگی۔ دوسری لہر کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے بھی تمام ریاستیں متحد کرکے پالیسی بنانی ہوگی۔وزیراعظم نے کہا کہ ریاستیں متحد ہوں اور تال میل کے ساتھ ایک دوسرے کا تعاون کریں، مرکزی حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرتی رہے گی۔ آکسیجن کی سپلائی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اسے بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں‘ تمام متعلقہ محکمہ اور وزارت مل کر کام کر رہے ہیں۔ صنعتی علاقے کی آکسیجن کو بھی میڈیکل استعمال میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ریاستوں کو متحد ہو کر اور تال میل کے ساتھ ایک دوسرے کی دوا اور آکسیجن کی ضرورتوں کے معاملوں میں مدد کرنی چاہیے۔ تمام ریاستوں کو آکسیجن اور دوا کی ذخیرہ اندوزی کے معاملوں سے سختی نمٹنا چاہیے۔تمام ریاستوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ کسی بھی ریاست میں جانے والے آکسیجن ٹینکر کو کسی بھی صورت میں نہیں روکا جانا چاہیے۔ ریاستوں کو اپنے یہاں تمام اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی یقینی بنانے کے یے ایک کمیٹی تشکیل دینا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تمام ریاستوں کو جلد از جلد آکسیجن سپلائی کرنے کے لیے ہرممکن تدبیر کی جا رہی ہے، اس میں ریل اور ہوائی روٹ کی مدد کے لیے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسائل کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہمیں ٹیسٹ بھی بڑھانا ہوگا اور عوام کو بہتر ڈھنگ سے ٹیسٹ کی سہولت دینا ہوگی۔ انہوں نے ٹیکہ کاری کی رفتار کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے اسپتالوں میں حالیہ ہوئے حادثوں کا ذکر کرتے ہوئے سلامتی کا خصوصی توجہ رکھنے کو بھی کہا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست عوام سے کہیں کہ وہ ہڑبڑی میں خریداری نہ کریں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper