مسلسل پانچویں دن پٹرول ڈیزل کے دام مستحکم

نئی دہلی، 4 اپریل (محمد عادل اعظم) بین الاقوامی بازار میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ، مقامی طور پر آج مسلسل پانچویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ا س سے قبل منگل کو پٹرول 22 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے فی لیٹر سستا ہوا تھا۔ منگل کو دہلی میں پٹرول کے دام 22 پیسے کم ہوکر 90.56 روپے فی لیٹر اور ڈیزل بھی 23 پیسے کی کمی کے ساتھ80.87 روپے فی لیٹر پر آگئے۔آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔ لندن برینٹ کروڈ 64 ڈالر فی بیرل کو عبور کرگیا ہے۔