ملک بھر سے

مشکل وقت میں اقوام متحدہ فیملی بھارت کے ساتھ : گٹیرس

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | UN (UNITED NATION)  on 30-April-2021

اقوام متحدہ : ، 30 اپریل۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے کہا ہے کہ بھارت کو خوفناک کورونا کی لہر کا سامنا ہے اور اقوام متحدہ کا کنبہ اس مشکل وقت میں بھارت کے ساتھ کھڑا ہے۔ اقوام متحدہ کورونا کی اس خوفناک لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے بھارت کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
گٹیرس نے جمعرات کے روز ٹویٹ کیا کہ ہندوستان کو خوفناک کورونا کی لہر کا سامنا ہے اور اقوام متحدہ کا کنبہ اس مشکل وقت میں اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس ٹویٹ کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے سفیر ٹی ایس تری مورتی نے ٹویٹ کر کہاہے کہ ہندوستان اس وقت آپ کے جذبات اور یکجہتی کی قدر کرتا ہے۔
اس سے قبل ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیرنے ٹویٹ کر کہا تھاکہ وہ ہندوستان میں کورونا صورتحال سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جس نے کمزور ممالک کو ویکسین فراہم کرنے کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بھارت کی حمایت کرے۔ جب تک ہم سب محفوظ نہیں ہیں ، تب تک کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ ہندوستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس وقت بھارت کو کورونا کی ایک خوفناک لہر کا سامنا ہے۔ ملک میں 18 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 2 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا کی 40 سے زیادہ ممالک نے ہندوستان کی مدد کے لئے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا ہے۔ ان میں جاپان ، بینکاک ، متحدہ عرب امارات ، تھائی لینڈ ، سنگاپور ، بنگلہ دیش ، بھوٹان ، فرانس ، سری لنکا اور سعوی عرب وغیرہ شامل ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper