بھارت

ملک میں کورونا وائرس کے 89129 نئے معاملے،714ہلاکتیں

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی،03 اپریل(اے یوایس) ہندوستان میں کورونا وائرس کے اثر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں اس انفیکشن کے 89129 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، 2021 میں ایک دن کے دوران یہ سب سے زیادہ معاملے ہیں۔سنیچر کی صبح صحت کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 89129 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس کے بعد، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 23 لاکھ 92ہزار 260ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 44202مریض صحت مند ہوئے ہیں، جنہیں ملاکر اب تک 11569241کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔سرگرم معاملے 658909ہوگئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران، اس دوران مزید 714 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 164110ہوگئی ہے۔ملک میں ری کوری کی شرح جزوی طور پر کم ہوکر 93.36 فیصد اور فعال معاملات کی شرح بڑھ کر 5.32 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.32 فیصد رہ گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper