دہلی

وزیراعظم مودی پرکاش پرو پر اعلی سطحی میٹنگ کی کریں گے صدارت

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 07-April-2021

نئی دہلی:7 اپریل،وزیراعظم نریندرمودی گرو تیغ بہادر جی کے 400 ویں یوم پیدائش (پرکاش پرو) کے موقع پر جمعرات کے روز اعلی سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔کورونا وبا کے سبب کمیٹی کی میٹنگ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہوگی اور مسٹر مودی اس کی صدارت کریں گے۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں اس خصوصی موقع کو منانے کے لئے سال بھر کے کیلنڈر پر تبادلہ خیال ہوگا۔مرکزی حکومت نے گزشتہ برس 24 اکتوبر کو ایچ ایل سی کی تشکیل کی تھی تاکہ وہ انعقاد کی نگرانی کے ساتھ ساتھ گرو تیغ بہادر جی کے 400 ویں یوم پیدائش کی یادگار سے متعلق پالیسیوں، منصوبوں اور پروگراموں کو منظوری دے سکے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper