بھارت

وزیراعلی تیرتھ راوت نے ضلع منصوبے کے لئے 462 کروڑ 62 لاکھ روپے کی منظوری دی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Dehradun (Dehradun)  on 07-April-2021

دہرادون:دہرادون ، 07 اپریل۔ وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت کی ہدایت پر مالی سال 2021-22 میں ضلع منصوبے کے تحت مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے 12 اضلاع کے لئے462 کروڑ 62 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس میں عمومی طور پر 361 کروڑ 41 لاکھ روپے ، ایس سی پی کے تحت 86 کروڑ 32 لاکھ روپے اور ٹی ایس پی کے تحت 14 کروڑ 89 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت نے ترقیاتی کاموں میں وقت سازی اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ مختلف اسکیموں میں منظور شدہ فنڈس جلد جاری کردیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی متوازن ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ وقت پر رقوم کے الاٹمنٹ سے زمینی سطح پر کام میں تیزی آئے گی۔منظو ر کی گئی رقم کے مطابق نینی تال ضلع کے لئے 35 کروڑ 11 لاکھ روپئے ، اودھم سنگھ نگر 37 کروڑ 10 لاکھ روپئے ،پتھوراگڑھ کے لئے 35 کروڑ 90 لاکھ روپئے ، باگیشور کے لئے29 کروڑ 82 لاکھ روپئے ، چمپاوت کے لئے 29 کروڑ 18 لاکھ روپئے ، دہرادون کے لئے 49 کروڑ 73 لاکھ روپئے، پوڑی کے لئے 60 کروڑ روپئے ، ٹہری کے لئے 47 کروڑ 61 لاکھ روپئے ، چمولی کے لئے 37 کروڑ 14 لاکھ روپئے ، اترکاکشی کے لئے 38 کروڑ 28 لاکھ روپے ، رودر پریاگ کے لئے29کروڑ 8 لاکھ روپے اور ہریدوار کے لئے 33 کروڑ 67 لاکھ روپے ضلع منصوبے کے تحت منظور کئے گئے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper