دہلی

وزیر اعظم نے کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک لی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 08-April-2021

نئی دہلی:، 8 اپریل (محمد نذیر ) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( ایمس ) میں لی جانے والی کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کاٹیکہ لیا۔
ویکسین لینے کے بعدمسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’آج میں نے ایمس میں کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک لی‘‘۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ’ کوون ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان‘ پر اندراج کر کے ویکسین لگوائیں کیونکہ ویکسی نیشن ہی ان چند طریقوں میں سے ایک ہے جن کے ذریعے وائرس کو شکست دی جاسکتی ہے‘‘۔خیال رہے وزیر اعظم نے گذشتہ ماہ یکم مارچ کو بھارت بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper