ملک بھر سے

وزیر تعلیم نے مہاکمبھ میں اسکل انڈیا پویلین کا افتتاح کیا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 12-April-2021

نئی دہلی:، 12 اپریل،مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکریال ‘شانک نے پیر کے روز ہریدوار میں جاری مہاکمبھ میں وزارت ہنر سازی و انٹرپرینیورشپ کی طرف سے اسکل انڈیا پویلین کا افتتاح کیا۔وزیر تعلیم مسٹر نشانک نے اس پویلین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ “مہاکمبھ ایک ایسا تہوار ہے جس میں پوری دنیا سے عقیدت مند اپواس کرنے آتے ہیں، اور سادھو سنت توبہ کرنے آتے ہیں لیکن سب کا ایک ہی مقصد ہے- بھکتی۔ یہاں آنے والے ہر عقیدت مند کا اپنا الگ تجربہ ہوتا ہے۔ کورونا کی وبا کے چیلنجوں کے باوجود مہاکمبھ کا کامیابی سے انعقاد کرنا ہمارے ساتھیوں کی مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔ حکومت نے ہند نے ہریدوار میں جاری مہاکمبھ کو مکمل طور پر عظیم الشان بنانے کے لئے بھرپور کوشش کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت ہند نے مہا کمبھ کو عظیم الشان بنانے کے لئے 700 کروڑ روپے کی رقم بھی دی ہے۔ اس میں نمامی گنگے منصوبے کے تحت صفائی ستھرائی کے لئے 58 کروڑ روپے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بھکتی کے جشن میں اسکل انڈیا پویلین کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اس سے اسکل انڈیا مشن کو ایک نئی رفتار ملے گی۔ اتراکھنڈ کے لوگوں کی مہارت بڑھانے کے لئے میں خاص طور پر اس دن اور مہاکمبھ کو نوجوانوں کی صلاحیتوں کے لئے وقف کرتا ہوں”۔ڈاکٹر نشانک نے کہا کہ یہ پویلین وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق ہے۔ ان کا خیال ہے کہ “مہارت، ری-اسکل اور اپ-اسکلنگ” بامعنی رہنے کے لئے بہت ضروری ہے اور اس کے ذریعہ ہریدوار خود کو وزیر اعظم کے ویژن سے جوڑسکتا ہے۔مرکزی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مہارت سازي کے بارے میں آگاہ کرنا ہوگا کیونکہ ہنر مندی ایک ایسا ذریعہ ہے جس کے ذریعہ ہم تیزی سے روزگار پیدا کرسکتے ہیں اور ہندوستانی معیشت کو تیزی سے ترقی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ”آنے والے وقت میں ہنر ہمارا مستقبل ہوگا۔ اگر ہم اکیسویں صدی کو ہندوستان کے نام کرنا چاہتے ہیں تو مہارت سازی تیزي سے کرنی ہوگی”۔ ڈاکٹر نشان نے مہارت سازی کی سمت میں نئی قومی تعلیمی پالیسی میں کئے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کی مشترکہ کوشش ہونی چاہئے کہ ملک کے نوجوانوں کو ہنرمند اور خود منحصر بنانے کے لئے مہارت کی ترقی کو کرنا ہے۔ اس دوران اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کے وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت، ہریدوار کے ایم ایل اے اور بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر مدن کوشک، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سی ای او ڈاکٹر منیش کمار اور دیگر افسران اور ملازمین موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper