کھیل

ولیمسن کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سہواگ نے حیدرآباد کو نشانہ بنایا

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | New Delhi (Delhi)  on 15-April-2021

ممبئی:نئی دہلی ، 15 اپریل ۔ بدھ کے روز رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں کین ولیمسن کو شامل نہ کرنے پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ نے اپنے انداز میں سن رائزرس حیدرآباد کو نشانہ بنایا ہے۔حیدرآباد کو آر سی بی کے خلاف میچ میں 6 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آر سی بی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلین میکسویل کے 59 اور کوہلی کے 33 رنوں کی بدولت 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 149 رن بنائے۔وہیں جواب میںحیدرآباد ٹیم کپتان ڈیوڈ وارنر (54) اور منیش پانڈے (38) کی بہترین پاری کے باوجود 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 143 رن ہی بناسکی۔سہواگ نے ولیمسن کی تصویر کے ساتھ مضحکہ خیز انداز میں شاہ رخ خان کی فلم، ‘میں ہوں نا’ کے گانے، کی لائن ٹویٹ کیا، “کس کا ہے یہ تجھ کوانتظار، میں ہوں نا … “اس میچ میں حیدرآباد کے سامنے آر سی بی کے پاس 150 رنوں کا ہدف تھا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حیدرآباد کی ٹیم ایک مرحلے میں اچھی حالت میں تھی اور ٹیم 13.1 اوور میں ایک وکٹ پر 96 رن بناچکی تھی۔ کپتان ڈیوڈ وارنر 36 گیندوں پر 54 رنز بنانے کے بعد بھی کریز پر موجود تھے۔ وہ کائل جیمسن کے ہاتھوں ڈینئل کرسچن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور یہاں سے حیدرآباد کی بیٹنگ تاش کی طرح بکھر گئی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper