ٹائمس آف انڈیا کی سابق ایڈیٹرفاطمہ ذکریا کاکوویڈسے انتقال

ممبئی ،7اپریل، مشہور انگریزی روزنامہ ٹائمس آف انڈیا کی سابق ایڈیٹرفاطمہ ذکریا کوویڈسے انتقال کرگئیں۔ وہ کانگریس کے سینئر رہنما ڈاکٹر رفیق ذکریا کی بیوی تھی ۔دنیا کے مشہور میگزین نیویزویک کے ایڈیٹر ہیں۔ وہ سی این این سے بھی وابستہ ہیں ۔ انہیں کچھ د ن پہلے اسپتال میں بھرتی کیا گیا محترمہ فاطمہ ذکریا کئی اداروں سے وابستہ رہے اور سالہا سال سنڈے ٹائمس کے ایڈیٹر بھی رہیں ان کے لواحقین میں تین لڑکے اور ایک بیٹی ہے۔ تسنیم ذکریا تاریخ دان ہیں۔انہیں 2006میں پدم شری سے نوازہ گیا ٹائمس آف انڈیا کے علاوہ وہ تاج گروپ آف میگزین کے ساتھ بھی وابستہ رہیں۔ محترمہ فاطمہ ذکریا پچھلے کئی سالوں سے اورنگ آباد میں رہے رہی تھی اور مولانا آزاد ٹرسٹ چلا رہی تھیں یہ ٹرسٹ مہاراشٹرکے پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو تعلیم فراہم کررہی ہے۔